اسحاق ڈار کی شاہد خاقان عباسی کے ساتھ اختلافات،اسحاق ڈار بیرون ملک روانہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 10:38

اسحاق ڈار کی شاہد خاقان عباسی کے ساتھ اختلافات،اسحاق ڈار بیرون ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جس دن ہم نے اسحاق ڈار کی دوسری خفیہ شادی کی خبر دی تھی اس کے بعد جن سے ان کی شادی ہوئی ان خاتون نے علیحدہ ہماری منت کی اور اسحاق ڈارنے علیحدہ منت کی اور کہا کہ اس بات کو چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا کام تھا ملک کا خزانہ لوٹنا اور ملک سے باہر لے کر جانا ۔

انہوں نےا پنا کام مکمل کر لیا ہے۔ اسحاق ڈار کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جھگڑا بھی ہوا اور انہیں دو تین کمیٹیوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔ ان کے لیے جہاں جہاں سمن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجود نہیں ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ اسحاق ڈار ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: