پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 اگست 2017 10:28

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست۔2017ء) پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، نجی ٹی وی نے ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں ایک پائلٹ کی موجودگی کا بتایا گیا، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارہ کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :