شامی علاقے الرقہ میں امریکی اتحادی فضائیہ کی کارروائی، 17 شہری ہلاک

جمعرات 17 اگست 2017 10:20

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) امریکی عسکری اتحادی فورسز نے شامی شہر الرقہ میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 17شہری ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ الرقہ میں امریکی اتحادی فضائیہ سیرئن ڈیموکریٹک فورسز کو مدد فراہم کر رہی ہے، جو وہاں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف زمینی کارروائی میں مصروف ہے۔ منگل سے جاری اس فضائی کارروائی میں اب تک مجموعی طور پر 33 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :