ادویات کے سٹاک کی کڑی نگرانی کی جائے اور ترسیل کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 17 اگست 2017 00:30

جھنگ ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ادویات کے سٹاک کی کڑی نگرانی کی جائے اور ترسیل کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ اس ضمن میںڈیوٹی کے دوران انتظامی عملہ آپس میں باہمی رابطہ کار کو بہتر بنائے ۔اس ضمن میں سستی اور نااہلی کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

یہ ہدایات انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے حوالہ سے گفتگو کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کا سٹاک، آئی ٹی سیکشن ، ٹراما سنٹر اور مختلف وارڈ کے معائنہ کے دوران ایم ایس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروںاور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کسی سے کوئی رو رعائت نہ برتی جائے کیونکہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے وافر وسائل فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صحت کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں منعقدہ ہیلتھ تحفظ کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔اس دوران ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نے بتایا کہ اب تک سات سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا جا چکا ہے۔