جشن آزادی کے حوالے سے گھوڑا ناچ کا اہتمام

جمعرات 17 اگست 2017 00:30

جھنگ ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) جشن یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کو پررونق بنانے کے حوالہ سے چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال کی جانب سے شفقت شہید گرائونڈ میں گھوڑا ناچ کا اہتمام کیاگیا جس میںڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک اور چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ شائقین اور شہریوں کی بڑی تعدا د بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال نے گھوڑا ناچ کے پوزیشن ہولڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے پر لطف پروگراموں سے عوام کو تقریح کے بہترین مواقع فراہم کئے ہیں تاہم آئندہ اسی نوعیت کے پروگراموں کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر ضلع کا نام روشن کریں۔انہوںنے کہا کہ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف کھیلوں کے انعقاد سے ضلع کی عوام کوتقریح سے لطف اندوزکرنے کا مقصد 14اگست کے دن کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرکے ذہنی آسودگی کو ختم کرنا ہے۔بعد ازاں گھوڑا ناچ کے پوزیشن ہولڈر کو ٹرافی اور انعامات سے بھی نوازہ گیا۔