کمشنر فیصل آباد مومن آغا کاڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اورتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا دور ہ

جمعرات 17 اگست 2017 00:30

چنیوٹ ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے ڈی سی ایوب بلوچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اورتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا دور ہ کیا جہاں انہوںنے ہفتہ صحت کے حوالے سے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دیگر صوبوں سے زیادہ فنڈز صحت اور تعلیم پر خرچ کررہی ہے ہسپتالوں کی صورتحال سابقہ ادوار سے بہت بہترہے سرکاری ہسپتالوں کی شکل پرائیویٹ ہسپتالوں سے سو فی صد بہتر ہے اب تمام سرکاری ہسپتالوں میں چیک اپ اور ادویات مکمل طور پر مفت فراہم کی جارہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں تمام خالی پوسٹوں پر عملہ تعینات کیا جارہا ہے اس سے قبل ہفتہ صحت کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ کا صدر پریس کلب حاجی بشیرحسین چمن نے ربن کاٹ کر افتتا ح کیا ۔