ْ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے مقدمہ میں پولیس اہلکاروعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیارہیں،لطیف کھوسہ

جمعرات 17 اگست 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے مقدمہ میں پولیس اہلکاروعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیارہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پرپولیس اہلکاروںنے گولیاں چلائیں ۔اورپھرچودہ افرادکے قتل کے بعدکسی بھی ملزم کوگرفتارنہیں کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکاراس مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیارہیں ۔انہوںنے کہاکہ سیاست میں کوئی چیزحتمی نہیں ہوتی ،تاہم شریف خاندان سے بات نہیں کریں گے ،شریف خاندان کے افراد6ماہ کے اندرجیل میں ہوں گے ،ن لیگ میں نئی قیادت آئے گی تودیکھیںگی۔