Live Updates

2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی ، سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے

وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمان کانجو کالودھراں میں عوامی جلسے سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 23:40

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمان کانجو نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی ، سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے ۔

(جاری ہے)

لودھراں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ مسلم لیگ نواز اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ، گزشتہ چار سالوں کید وران (ن) لیگی حکومت کا کوئی ایک اسکینڈل بھی نہیں آیا ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی منازل طے کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پاکستان کی ترقی کا روشن دور ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانی وطن کے غیر سرکاری سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ، سمندر پار پاکستانی ملک کے محسن ہیں ان کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات