مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت حجاز مقدس کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش و ژالہ باری،موسم خوشگوار ہوگیا

بدھ 16 اگست 2017 23:26

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت حجاز مقدس کے مختلف علاقوں میں موسلادھار ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت حجاز مقدس کے مختلف علاقوں اور شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں جس میں رھاط، وادی نعمان، خط الشرائع سمیت مدینہ منورہ کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ طائف، عسیر اور ابہا میں درمیانی اور موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

ساتھ ہی پہاڑی اور بلند مقامات میں بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہوگئی۔سعودی محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے عوام سے موسمی تبدیلیوں سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :