شیخ زید پبلک سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 16 اگست 2017 23:25

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) پرنسپل شیخ زید پلک سکول نجیب اللہ نے کہاہے کہ بچوں میں پاکستان کی محبت اجاگر کرنے اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے متعلق ایسی تقاریب کا ہونا بہت ضرروی ہے جس میںپاکستان کے قیام کی اصل حقیقت بچوں کے سامنے آسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ زید پبلک سکول میں یوم آذادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی کوئی اتنی آسانی سے نہیں ہوئی اس میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے اور یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے اور انشاء اللہ تا قیامت قائم رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ14اگست ہمارے پاکستان کی تاریخ میں بڑا اہم دن ہے جو پوری قوم ہرسال شایان شان طریقہ سے مناتی ہے۔ پاکستان کی آذادی کی ہمیں قدر کرنی چاہیے اور اپنے ملک سے محبت کرنی چاہیے، تقریب میں سکول کے طلباء طالبات نے تقریری مقابلہ جات اور ملی نغموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بچوں نے قومی پرچم سے مشابہ لباس پہنے ہوئے تھے سٹیج پر مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے گا کر خوب داد حاصل کی اس موقع سکول سٹاف اور بچوں کی ایک کثیر تعداد موجودتھی۔