حیدرآباد کا رہائشی ٹرک سے گرکر ہلاک

بدھ 16 اگست 2017 23:17

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) گمبٹ بائی پاس پر عیدالاضحیٰ کی قربانی کے لئے ٹرک میں مال مویشی لینے جانے والے حیدرآباد کے رہائشی نوجوان تاجر وکی قریشی گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر نوجوان کے ورثاء نے اسپتال پہنچ کر لاش وصول کی۔ اس موقع پر جان بحق ہونے والے نوجوان تاجر وکی قریشی کے دوست شفیق شیخ نے بتایا کہ ہم پنجاب سے عیدالاضحیٰ کی قربانی کے لئے مال مویشی خریدنے کے بعد حیدرآباد آ رہے تھے کہ گمبٹ بائی پاس کے قریب ٹرک سے گر کر وکی شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :