پانامہ کا ہنگامہ جاری،نیب نے عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نواز شریف اور انکے بیٹوں کی طلبی کے سمن جاری کردئیے
نواز شریف حسن اور حسین نواز سے کل پوچھ گچھ کی جائے گی ، نیب راولپنڈی کی ٹیم کرے گی لاہور جائے گی عزیزیہ سٹیل ملز کے سرمائے کی منی ٹریل غائب ہے، شریف خاندان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، فواد چوہدری شریف خاندان کو نیب کے مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لینا پڑے گی ،شیخ رشید
بدھ 16 اگست 2017 23:12
(جاری ہے)
علاوہ ازیں نیب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کیس 23اگست کو دیکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 28جولائی کو پانامہ کیس کے فیصلے میں دیئے گئے حکم پر نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز تیار کئے جا رہے ہیں،سپریم کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلے میں محمد نواز شریف کو نااہل قرار د یا تھا ان سمیت خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ اسحاق ڈار کیخلاف کیسز نیب کو بھیجتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ چھ ہفتوں کے اندر تمام ریفرنسز تیار کر کے احتساب عدالت میں فائل کئے جائیں اور احتساب عدالت کو پابند کیا گیاتھا کہ وہ چھ ماہ میں ان ریفرنسز پر فیصلہ دے ۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم اپنی نااہلی کے بعد عہدہ چھوڑنے کے باوجود مسلسل عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکاری ہیں اور وہ اپنے حالیہ جی ٹی روڈ مشن میں اس کا برملا اظہار بھی کرچکے ہیں ا و ر کھل پر عدلیہ کے ججز اور جے آئی ٹی کے ارکان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں ،جس پر آئینی و قانونی ماہرین یہ رائے بھی رکھتے ہیں کہ سابق وزیر ا عظم توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔دریں اثناء تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عزیزیہ سٹیل ملز کے سرمائے کی منی ٹریل غائب ہے شریف خاندان نے گلف سٹیل ملز بیچ کر عزیزیہ سٹیل ملز لگائی تھی اور وہ ذرائع ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کیس میں شریف خاندان کو ضمانت بھی لینا پڑے گی جبکہ نواز شریف حسن اور حسین نواز کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی کہا ہے کہ شریف خاندان کو نیب کے مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لینا پڑے گی ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.