نظام کو نواز شریف سے زیادہ خطرہ ہے ،پانامہ کیس بہت چھوٹا حدیبیہ پیپر کیس سمندر ہے،شیخ رشید

نواز شریف 15 اور 20 جولائی کے درمیان مشرف ٹو کرنے والا تھا، ان کی سوچ ہے کہ ہم ان کے غلام ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب ایل این جی معاہدے پر کیس کرنے کا اعلان

بدھ 16 اگست 2017 23:12

نظام کو نواز شریف سے زیادہ خطرہ ہے ،پانامہ کیس بہت چھوٹا  حدیبیہ پیپر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس نظام کو نواز شریف سے زیادہ خطرہ ہے نواز شریف 15 اور 20 جولائی کے درمیان مشرف ٹو کرنے والا تھا، ان کی سوچ ہے کہ ہم ان کے غلام ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس بہت چھوٹا ہے حدیبیہ پیپر کیس سمندر ہے نواز شریف اپنے خاندان سمیت اس کیس کی وجہ سے جیل میں ہوں گے، شریف برادران کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوئی جبکہ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایل این جی معاہدے پر کیس کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدے کا پیپر نہیں مل رہا، اعجازالحق سے کہا ک ہآپ میں ذرا بھی غیرت ہے تو شریف برادران سے الگ ہو جائو جبکہ نواز شریف ہمیشہ صدقے کے بکرے اپنے پاس رکھتا ہے، شیخ رشید نے سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 انسانوں کا قتل ہوا اور رپورٹ منظر عام پر نہیں آ رہی یہ کیسا انصاف ہے۔