سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی تھی، مقدمہ زیر التواء ہے،طارق فضل چوہدری

عدالت چاہے تو رپورٹ منظر عام پر لے آئے،طاہر القادری کو دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا،انٹرویو

بدھ 16 اگست 2017 23:12

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی تھی، مقدمہ زیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی تھی مقدمہ زیر التواء ہے عدالت چاہے تو رپورٹ منظر عام پر لے آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی تھی۔

(جاری ہے)

اب عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے اگر عدالت چاہے تو رپورٹ شائع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں ہے۔ طاہر القادری کو دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ عدالت جب مناسب سمجھے گی رپورٹ کو پبلک کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی بنائی گئی تو معاملہ طاہر القادری عدالت میں لے کر گئے تھے حکومت نہیں لے کر گئی ۔ عدالت میں زیر التواء مقدمہ ہے ۔ عدالت ہی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :