بلاول بھٹو اور آصف زرداری کل شام 4بجے لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے

بدھ 16 اگست 2017 23:12

بلاول بھٹو اور آصف  زرداری کل  شام 4بجے لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کل جمعرات شام 4بجے لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری جمعرات کی شام 4بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کریں گے۔