نواز شریف کو نکالنے کا معاملہ جمہوریت اور ووٹوں کا نہیں بلکہ جرم کا ہے، اعتزاز احسن

نواز شریف سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں ہونی چاہیئے،جمہوریت قائم ہے ، نواز شریف قائم نہیں 1993ء سی1995تک 477روپے ٹیکس دینے والے نواز شریف یہ بتائیں بیرون ملک اتنی بڑی اربوں روپے کی ملزکیسے بن گئیں، انٹرویو

بدھ 16 اگست 2017 23:09

نواز شریف کو نکالنے کا معاملہ جمہوریت اور ووٹوں کا نہیں بلکہ جرم کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو نکالنے کا معاملہ جمہوریت اور ووٹوں کا نہیں بلکہ جرم کا ہے۔ نواز شریف سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں ہونی چاہیئے۔ جمہوریت قائم ہے ۔ نواز شریف قائم نہیں 1993ء سی1995تک 477روپے ٹیکس دینے والے نواز شریف یہ بتائیں کہ بیرون ملک اتنی بڑی اربوں روپے کی ملیں کیسے بن گئیں۔

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پتا ہونا چاہیئے کہ ان پر کیا الزام ہے۔ نواز شریف اپنی تقریر میں اس طرح بات کرتے ہیں جیسے لگتا ہے نواز شریف کوئی اور ہے اور بات کسی اور کی کی جا رہی ہے۔ نواز شریف کو اس لئے نکالا کہ وہ ایک غیر ملکی کمپنی میں ملازم تھے اگر وہ تنخواہ نہیں لے رہے تھے لیکن لے سکتے تھے اس لئے وہ ایک ایسٹ ہے جس کی بناء پر انہیں نکالا گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف اب ایک بند کمرے میں پھنس گئے ہیں انہیں ڈر ہیں کہ اگر ریفرنس فائل ہو گئی تو کہیں وہ جیل نہ چلے جائیں۔ اس لئے یہ سب ریلیاں نکال رہے ہیں تاکہ وہ اس طرح ملک سے باہر چلے جائیں اور تمام کیسز سے بچ جائیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف مجھے سمجھا دے کہ جس شخص نے 1993ء سے لے کر1995ء تک کل477روپے ٹیکس دیا ہو وہ ارب پتی کیسے نہیں بنے گا نواز شریف بتا دے کہ یہ اتنی بڑی ملیں جو باہر کے ملکوں میں کام کر رہی ہیں یہ سب کیسے بنی یہ پیسہ کہاں سے آیا۔