ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کی میٹرک میں دوسری پوزیشن

بدھ 16 اگست 2017 23:07

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول نے میٹرک کے امتحانات میں 98.9 فیصد رزلٹ کے ساتھ ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی پرنسپل وقار احمد قاضی کو صوبائی سیکریٹری تعلیم کی جانب سے خصوصی سند جاری 183طالب علموں نے میٹرک کا امتحان دیا 182طالب علم امتیازی نمبر لے کر کامیاب ہوئے سکول کا شمار پنجاب بھر کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے تفصیلات کے مطابق ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجر خان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 98.9فیصد نتیجہ دے کر ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے سکول کے 183طلباء نے امتحان میں حصہ لیا اور 182طلباء نے نمایاں نمبر لے کر کامیابی حاصل کی قطبان عبداللہ نے 985نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی صوبائی سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے سکول پرنسپل وقار احمد قاضی کو اس بہترین کارکردگی پر خصوصی سند امتیاز جاری کی ہے�

(جاری ہے)