گوجرخان شادی ہالوں میں چور گروہ متحرک، باراتیوں کی جیبوں کا صفایا،اہل علاقہ نے پولیس اہلکار ملزم کو گاڑی سمیت پکڑ لیا، تین افراد موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار،

آر پی او راولپنڈی پولیس تھانہ گوجرخان کے سب انسپکٹر کی غفلت کا نوٹس لیں،متاثرہ افرادکی پریس کانفرنس

بدھ 16 اگست 2017 23:07

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) گوجرخان ،شادی ہالوں میں چور گروہ متحرک، باراتیوں کی جیبوں کا صفایا، لاکھوں روپے نکال لئے اہل علاقہ نے بلا ل نامی ملزم کو گاڑی سمیت پکڑ لیا جبکہ تین افراد موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے گاڑی نمبر7265لاہور نمبر قبضہ میں لے لی جبکہ مقدمہ درج کرنے میں لیت ولعل سے کام لیا ایس ایچ اوکو بھی آگاہ کیا گیاآر پی او راولپنڈی پولیس تھانہ گوجرخان کے سب انسپکٹر کی غفلت کا نوٹس لیں حاجی محمد اخلاق، ساجد محمود، طیب اصغر ملک، راجہ وقاص حسین نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ 13اگست کو پرویز سکنہ پھروال کی بیٹی کی شادی جو کہ عروج میرج ہال میں ہوئی تھی میں شریک تھے مذکورہ تقریب میں نامعلوم افراد بھی گھس آئے جنہوں نے حاجی پرویز 50ہزار ،راجہ ساجد60ہزار،طیب اصغرملک 17ہزار اور راجہ وقاص کی جیب سے ایک لاکھ 75ہزار روپے نکال لئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شک پڑنے پر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ اپنے ساتھ لائی ہوئی گاڑی ہنڈا نمبر7265 میں فرار ہوگئے جس پر اہل علاقہ نے ان کا تعاقب شروع کر دیا اسی اثناء میں ملزمان نے گاڑی کا رخ پھروال سروخان کی طرف کر لیا ، اچانک گاڑی کے رک جانے پر تین افراد جو کہ جدید اسلحہ سے لیس تھے نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہوگئے جبکہ بلال نامی شخص کو پکڑ لیا گیا جس کی جیب سے پولیس اہلکار ہونے کا کارڈ اوردو موبائل فون نکلے ہیں اس واقعہ کی موبائل ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔

تفتیشی سب انسپکٹر تنویر اشرف نے پرچہ درج کرنے کی بجائے مشورے دینے شروع کر دیئے کہ آپ بیرون ملک ہوتے ہیں آپ کن چکروں میں پڑے رہیں گے یہ لاہور کے ہیں ان کی آپ سے کوئی ذاتی عداوت تو نہیں ہے معمولی دفعات لگا کر پرچہ درج کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی جس سے ہم معجزانہ طور پر بچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بلال نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ شادی کی مختلف تقریبات میں شریک ہو کر جیب تراشی کا دھندا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تنویر اشرف سب انسپکٹر نے آج پانچ روز گزر جانے کے باوجود متاثرین کی کوئی داد رسی نہ کی بلکہ ملزمان کو ریلیف دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے اسی طرح چوروں کو کھلی چھٹی دے دی اور ان کا ساتھ دینا شروع کر دیا تو پھر عوام کا تحفظ کون کرے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔