ڈاکٹر عاصم نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے سپریم کورٹ میںدائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے نئی متفرق درخواست دائر کردی

بدھ 16 اگست 2017 23:07

ڈاکٹر عاصم نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے سپریم کورٹ میںدائر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) سے نکلوانے کیلئے سپریم کورٹ میںدائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے ایک نئی متفرق درخواست دائر کردی ہے ، یادرہے کہ خلاف بدعنوانی و دہشت گردی کے مقدمات کے باعث ان کانام ای سی ایل میں ڈالا گیاہے، بدھ کودائر درخواست میں وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ای سی ایل سے ان کانام نکلوانے کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں ان کی درخواست زیر سماعت ہے ، جس کی آخری سماعت 27جولائی کو ہوئی تھی ، لیکن اس وقت وہ عارضہ قلب میں مبتلاہیں اس ضمن می برطانیہ میں ڈاکٹر نے علاج معالجہ کے سلسہ میں ان کو 24اگست کا وقت دے رکھا ہے ، اس لئے ترجیحی بنیادوں پر 18اگست کو ان کی درخواست کی سماعت کر کے ان کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیا جائے ۔