جہالت اور غربت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے نوجوان نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ، چودھری محمد جمیل

بدھ 16 اگست 2017 23:04

گوجرانوالہ ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) چیئرمین گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن سکولز (رجسٹرڈ) و جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول چودھری محمد جمیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی تعلیم دوست پالیسی نے پڑھا لکھا پنجاب کے نعرے کو حقیقت روپ دیا ہے جس پر موجودہ حکومت داد کی مستحق ہے بالخصوص ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے لیب ٹاپ،بیرون ملک مشاہداتی دورے اور ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا اجراء تاریخی اقدام ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرک کے امتحان برائے سال 2017اور او لیول کے امتحان میں جدید دستگیرآئیڈیل ہائی سکول کے طلباء و طالبات کا گوجرانوالہ بورڈ میںنمایاں پوزیشن لینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر سکول کے وائس چیئرمین علائو الدین جمیل بھی موجود تھے۔ چودھری محمد جمیل نے کہا ہے کہ علم کی روشنی کو معاشرے میں پھیلائے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس کا شمار ترقی یافتہ اور خوشحال اقوام میں نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ جہالت اور غربت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پبلک سیکٹر کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے محدود وسائل میں قومی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :