پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنارہے ہیں ،ْمانتے ہیں ہمارا میڈیا سیل موثر طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں ،ْ یوسف رضا گیلانی

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوجی جوانوں اورشہریوں نے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں جس کا اعتراف عالمی طاقتوں کوبھی کرناچاہیے ،ْگفتگو

بدھ 16 اگست 2017 23:03

پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنارہے ہیں ،ْمانتے ہیں ہمارا میڈیا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنارہے ہیں،مانتے ہیں ہمارا میڈیا سیل موثر طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں ،ْچاہتے ہیں کہ الیکشن صاف شفاف ہوں تاکہ عوامی مینڈیٹ کی صیحح ترجمانی ہو سکے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کی مزید مضبوط بنارہے ہیں ،الیکشن سے قبل پارٹی کامنشور سامنے لے آئیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا میڈیا سیل اتنا موثرنہیں لیکن ہم اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوںمیں ہے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوجی جوانوں اورشہریوں نے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں جس کا اعتراف عالمی طاقتوں کوبھی کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

اپنی پارٹی کے دفاع میں سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ شہیدبینظیرکے دورمیں اہم کارنامہ میزائل ٹیکنالوجی ہے،ہم نے 73 کے آئین کو مکمل طورپر بحال کیا،جبکہ غریب طبقے کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کی بحالی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت بڑا حصہ ہے،جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا گیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر جتنا ہوسکتا تھا عملدرآمد کیاگیا،بلوچستان پیکیج کااعلان کیااورایف سی آرفاٹاریفارم پرکام کیاجبکہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قرارداد لیکر آئے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں تاکہ عوام کا اصلی مینڈیٹ سامنے آسکے