وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاون شہد ا کے ورثا کو تسکین نہیں ملے گی

‘ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 16 اگست 2017 23:00

وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاون شہد ا کے ورثا کو تسکین نہیں ملے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ میں ماڈل ٹاون شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتی ہوں،حکومت شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے اورکیا وجہ ہے شہدا کے ورثا دھکے کھا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس کسی کی ذاتی ملازم نہیں پبلک سرونٹ ہے،پاکستان کو سب سے پہلے بوسیدہ نظا م سے نجات چاہیے۔