کوئٹہ، کونسلر حاجی سلام خان بڑیچ کے فنڈز سے کھلاڑیوں اور سپورٹس کلبوں میں کھیلوں کے سامان تقسیم کی گئی

پشتونخوامیپ نے ہر وقت کھیل کے فروغ او ر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کیئے ہیں، کونسلر حاجی سلام خان بڑیچ

بدھ 16 اگست 2017 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن وارڈ 21سے پشتونخوامیپ کے کونسلر حاجی سلام خان بڑیچ کے فنڈز سے شالدرہ کے کھلاڑیوں اور سپورٹس کلبوں میں کھیلوں کے سامان کی تقسیم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں سے منسلک کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے کونسلر حاجی سلام خان بڑیچ ، پشتونخوامیپ پی بی 2کے آرگنائزر علاقائی سیکرٹری شالدرہ عبدالرزاق بریچ اور استاد امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہر وقت کھیل کے فروغ او ر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے اس کیلئے عملی اقدامات بھی کیئے ہیں۔

آج کے اس سپورٹس پروگرام کے انعقاد اور کھیلوں کے سامان کی تقسیم سے کھلاڑیوں اور سپورٹس کلبوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی کیونکہ پشتونخوامیپ نے اس سے قبل بھی ڈی ڈی پی سپورٹس فنڈز سے صاف شفا ف طور پر کھلاڑیوں ،سپورٹس کلبوں میں چیکس اور کھیلوں کے سامان کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اور آئندہ بھی اگر موقع ملا تو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات کیئے جائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ شالدرہ کے نوجوانوں نے ہر شعبہ بالخصوص سپورٹس کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تمام تر مواقع فراہم کیئے جائیں تاکہ وہ علاقے کے نام کو مزید روشن کرکے ایسے نوجوانوں کو بھی کھیلوں سے منسلک کرے بدقسمتی سے منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہے کیونکہ کھیل ، ورزش ، مثبت سرگرمیوں پر مبنی اور صحت مند معاشرے کا ابھارتی ہے ۔ آخر میں کھلاڑیوں میں کھیلوں کے سامان کی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :