مسلم لیگیوں کے اتحاد میں اہم پیش رفت، چودھری شجاعت ، پیر پگاڑا اور غوث علی شاہ نے کمیٹی بنا دی
کمیٹی میں چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، سردار رحیم بخش اور چیئرمین غوث علی شاہ شامل ہیں، نظریاتی مسلم لیگیوں اور مسلم لیگوں سے رابطہ کریگی اصل مسلم لیگی پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گی: چودھری شجاعت حسین، آپ کے جذبات اور کوششوں کی قدر کرتے ہیں: غوث علی شاہ، پیر پگاڑا
بدھ 16 اگست 2017 22:30
(جاری ہے)
بعد ازاں سید غوث علی شاہ سے اور پھر غوث علی شاہ کے ہمراہ پیر صاحب پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ پیر صاحب پگاڑا نے چودھری شجاعت حسین اور تمام دیگر رہنمائوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ چودھری شجاعت حسین کے جذبات کی دلی طور پر قدر کرتے اور اتحاد کیلئے ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ان کے دل میں چودھری صاحب کا نہایت احترام اور عزت ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ، اسد جونیجو اور دیگر رہنمائوں کے ساتھ سید غوث علی شاہ سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غوث علی شاہ کا مشکورہوں کہ انہوں نے میری اور میرے ساتھیوں کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہم لیڈروں کو نہیں بلکہ اصلی اور نظریاتی مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کیلئے ان سے رابطے کر رہے ہیں جو گھروں میں بیٹھے پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے دعائیں کر رہے ہیں، ہم انہیں بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور آپ دیکھیں گے کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی محافظ اور ترقی کی ضامن ہو گی، حالات کی درستگی کیلئے ہم اکٹھے نہ ہوئے اور باہر نہ نکلے تو بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگیوں کو پاکستان مسلم لیگ کے نام اور پلیٹ فارم پر ہی اکٹھا کیا جائے گا، دیگر جماعتوں، پیپلزپارٹی میں جو مسلم لیگی بیٹھے ہیں اورن لیگ میں جو اچھے لوگ ہیں ان سے بھی بات کریں گے، نوازشریف اورشہبازشریف سے بات کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے اصل مسلم لیگیوں کو تو اکٹھا کرنے دیں۔ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ چودھری شجات حسین سے ملاقات میں ہمارا تمام باتوں پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ مسلم لیگیوں کے اتحاد کیلئے چودھری شجاعت حسین کی کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگیوں کے اکٹھا ہونے سے عوامی خدمت کی ایک بڑی جماعت بن جائے گی، ہمارا اس بات پر اتفاق ہوا ہے اور ہم نے اس پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ آج کا کام آج ہی کیا جائے اور اس میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ہے یہ کمزورہوئی تو پاکستان دولخت ہو گیا اس نیک کام میں اللہ کریم ہماری مدد کرے گا امید ہے میڈیا والے بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو جس راستے پر ڈال دیا گیا ہے اس کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم لیگی اکٹھے ہوں تاکہ اس وقت حالات کا مقابلہ کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔ کراچی پہنچنے پر سندھ مسلم لیگ کے صدر اسد جونیجو اور دیگر رہنمائوں اور مسلم لیگیوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مختلف سوالات پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہوں چاہے وہ کسی بھی جماعت میں ہیں مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہوں چاہے وہ کسی بھی جماعت میں ہیں نواز شریف کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے جواب دیا کہ کیا ابھی تک آپ کو نوازشریف کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف سے بھی میڈیا کہے گا تو رابطہ کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ واحد خالق جماعت ہے جس نے پاکستان بنایا تھا نوازشریف بار بار کہتے ہیں کہ سازشیں ہو رہی ہیں آخر نوازشریف کیوں نہیں بتاتے کہ کون سازشیں کر رہا ہے، نوازشریف نے ریلی ضرور نکالی لیکن وہ بھرپور نہیں تھی۔ سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال تو اللہ کی طرف سے ہے، بے گناہ خواتین اور بزرگوں کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام پاک فوج کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.