حکومت نے سیکورٹی کی صورتحال بالخصوص کراچی میں امن و امان کی حالت کو بھی بہتر بنایا ہے ،ْوزیر اعظم

پرامن ماحول میں کاروباری برادری کیلئے تجارت میں آسانی ہو گی ،ْشاہد خاقان عباسی کی برنسل کونسل کے وفد سے گفتگو بزنسل کونسل کی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پائیدار کاروباری اور تجارتی نمو کی راہ ہموار کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے پالیسی اقدامات کی تعریف

بدھ 16 اگست 2017 22:27

حکومت نے سیکورٹی کی صورتحال بالخصوص کراچی میں امن و امان کی حالت کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکورٹی کی صورتحال بالخصوص کراچی میں امن و امان کی حالت کو بھی بہتر بنایا ہے جس سے پرامن ماحول میں کاروباری برادری کیلئے تجارت میں آسانی ہو گی۔وہ بدھ کوپاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے وائس چیئرمین توفیق چنائے کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ منقسم منافع کی منتقلی اور سرمائے کی نقل و حرکت کی مکمل آزادی کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام سے متعلق قوانین مرتب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیکورٹی کی صورتحال بالخصوص کراچی میں امن و امان کی حالت کو بھی بہتر بنایا ہے جس سے پرامن ماحول میں کاروباری برادری کیلئے تجارت میں آسانی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے اشاریے مستحکم ہیں اور مثبت نمو کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کا اعتراف مشہور بین الاقوامی ریٹنگ اداروں نے بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی معیشت میں ایک اہم کردار بننے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اہم پالیسی امور پر حکومت کو ٹھوس مشورے فراہم کرنے میں پاکستان بزنس کونسل کے کردار کو سراہا۔ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پائیدار کاروباری اور تجارتی نمو کی راہ ہموار کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے پالیسی اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :