پانی کی کمی کے باعث گجرا ہ برانچ اور نصرت برانچ سے نکلنے والی مختلف نہریں 16 اگست سے یکم ستمبرتک بندرہیں گی،اعلامیہ

بدھ 16 اگست 2017 22:25

نوابشاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ایگزکیٹوانجنئیر آبپاشی نصرت ڈویژن شہیدبینظیرآباد نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث گجرا ہ برانچ اور نصرت برانچ سے نکلنے والی مختلف نہریں 16 اگست سے یکم ستمبر2017تک بندرہیں گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے گجراہ برانچ سے نکلنے والی نہریں ڈھورو نارو مائنر اور کھیاریوں مائنر 16 اگست سے 24 اگست 2017صبح 6بجے تک بند رہینگی۔

(جاری ہے)

جبکہ جیھمل مائنراور نوازڈاہری مائنر 24 اگست سے 31 اگست 2017 صبح 6 بجے تک بند رہیگی جبکہ نصرت برانچ سے نکلنے والی نہریں چنا ڈسٹری،شاہپورڈسٹری،رنو مائینر اور چمڑو مائنر 17 اگست سے 25 اگست صبح 6 بجے تک بند رہے گا جبکہ جام صاحب ڈسٹری، چھن بنداہنی ڈسٹری، شاہ حسین مائنر اور گپچانی ڈسٹری 25 اگست سے یکم ستمبر 2017 صبح 6 بجے تک بند رہیں گی۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جیسے ہی پانی کی صورتحال بہتر ہوئی نہریں کھول دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :