وفاقی وزیرریلولے سعد رفیق نے کھلی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے نوازشریف کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو مستردکردیا

عوام کے فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کرے قبول نہیں، ہم نہیں چاہتے کھلاڑی عدالت سے نااہل ہو، عدالت کی جانب سے نااہلی یا مارشل لاءسیاست دان کو عوام سے دور نہیں قریب کرتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 21:01

وفاقی وزیرریلولے سعد رفیق نے کھلی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے نوازشریف ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء) وفاقی وزیرریلولے سعد رفیق نے کھلی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کرے قبول نہیں، ہم نہیں چاہتے کھلاڑی عدالت سے نااہل ہو، عدالت کی جانب سے نااہلی یا مارشل لاءسیاست دان کو عوام سے دور نہیں قریب کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کے فیصلے کے علاوہ کوئی بھی فیصلہ کرے قبول نہیں۔ پاکستان کو افغانستان، یمن، مصر اور شام نہیں بننے دیں گے،نہ ہی عالمی طاقتوں کا کھیل پاکستان میں چلنے دیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، ملک ووٹ کے ذریعے بنا ہے، سیاست میں جب ایک دوسرے کےچہروں کو کالا کریں گے تو بات دور تک جائے گی، یہی لوگ کل روئیں گے کہ ہم نے کیا کیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ سی پیک کراچی اور پشاور جوڑے گا اور فاصلے کم ہوں گے، ملک صحیح سمت میں جارہا تھا اور سرمایہ آرہا تھا، پاکستان افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی بڑی تعداد اپ گریڈ ہوچکی ہیں جبکہ آمدو رفت بھی بروقت ہے، آئندہ سال ریلوے کا منافع 50 اور 53 ارب روپے کے درمیان ہوگا، پاکستان ریلوے کے ورکرز نے محنت کرکے ادارے کو بہتر کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی کسی اور کو فیصلے کرنے کا حق نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں فوجی اور سول وزراءنے ریلوے کو کباڑ خانہ بنایا جب کہ دوبارہ وزارت نہیں لینا چاہتا تھا لیکن ریلوے کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل اور کارکنوں نے جو محبت اور پیار دیا اسی وجہ سے دوبارہ اس کابینہ میں شامل ہوا ہوں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ووٹ کے ذریعے بنا اور ملک کا مستقبل بھی جمہوریت سے وابستہ ہے جب کہ ملک مزید انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا جمہوری بالادستی کی صورت میں پاکستان سے محبت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی کسی اور کو فیصلے کرنے کا حق نہیں دیں گے۔