قائد اعظم ماڈل پبلک سکول دھارجاوا میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگارنگ تقریب

بدھ 16 اگست 2017 22:19

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) قائد اعظم ماڈل پبلک سکول دھارجاوا میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں قائداعظم ماڈل سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ملی نغمے اور ٹیبلو شوپیش کیے ۔

(جاری ہے)

تحصیل کے تمام سرکاری سکولوں کی طرح مری کے پرائیویٹ سکولوں میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں قائد اعظم ماڈل پبلک سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پُر وقار تقریب کا انقعاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق کلیم ڈاکٹر اشفاق کلیم نے جشن آزادی کے موضوع پر سکول کے بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے آج ہم جشن آزادی کی خوشیاں تو منا رہے ہیں لیکن آزادی کی خاطر قربانیاں دینے والوں کے افکار کو بھول گے ہیں۔

آج ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے اصلاف کے نقش قدم پر چل کر نہ صرف تعلیم کے میدان سمیت دیگر شعبوں میں کامیابی حاصل کر کے اپنے آپ کو دنیاکی عظم قوم ثابت کریں۔ جسشن آزادی کے حوالے منعقدہ رنگا رنگ تقریب کے موقعہ پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو شو پیش کیے جس سے سکول کی تقریب میں بڑی تعداد میں شریک بچوں کے والدین اور مہمان خصوصی خوب لطف اندوز ہوئے اور بچوں کوداد دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :