پنجگور،پی پی بلوچستان عوام کے مسائل کے نجات دہند ہ جماعت ہے ،خدارحم محمد حسنی

بدھ 16 اگست 2017 22:19

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پی پی پی پنجگور کے جنرل سیکریٹری خدارحم محمد حسنی نے کہاہے کہ پی پی بلوچستان عوام کے مسائل کے نجات دہند ہ جماعت ہے جنہوںنے اپنی سیاسی جدوجہد سے بلوچستا ن کے عوام کو گزشتہ دور میں ایک پرامن اور پرسکون ماحول عطا کی جب سے موجود ہ حکومت نے اقتدار سنھبالی ہے عوام کو تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے ،پنجگور میں شعبہ صحت کی تباہی سے غریب لوگ روزانہ کی بنیاد میں موت کو گلے لگا رہے یا کہ ضلع بدر اپنی علاج کروا نے کیلئے جمع پونجھی خرچ کررہے ہیں عوام اپنی بزگی بچارگی اور تنگی کو سمجھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں پی پی کا ساتھ دیں اور انہوںنے پنجگور کے منتخب کابینے کو مبار ک دیتے ہوا امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیشہ ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :