پنجگور، پولیس مجرم منشیات و دیگر جرائم پیشہ افراد کو چھوڑ کر دکانداروں سے بھتہ لے رہی ہے، قاضی رحمت اللہ

سرکاری وردی میں مبلوث سرکاری بھتہ مافیا کی شکل دار کر دکانداران غریب مزدور گاڑیوں مالکان کو لوٹنے لگی ہے، راہنماء انجمن تاجران

بدھ 16 اگست 2017 22:17

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) انجمن تاجران کے رکن قاضی رحمت اللہ، محمد طاہر بلوچ ،حاجی نزیر احمد، پریز احمد، عزیز الراحمن ،محمد اقبال بلوچ نیشنل پریس کلب میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہاہے کہ پنجگور پولیس مجرم منشیات و دیگر جرائم پیشہ افراد کو چھوڑ کر تاجران کے فرد فرد دکانداروں کو بھتہ لے رہی ہے سرکاری وردی میں مبلوث سرکاری بھتہ مافیا کی شکل دار کر دکانداران غریب مزدور گاڑیوں مالکان کو لوٹنے لگی ہے آج کے ہونے والے گاڑی والے کے ساتھ انتہائی افسوس ناک ہے چند روپے کی بھتہ پر گاڑی پر لاٹی چارج کرکے ان کے شیشہ توڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل پریس کلب میں موجود تمام صحافیوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے الزام عائد کی ہے کہ گزشتہ کئی وقتوں سے پولیس جنہوں نے سرکاری وردی پہن کرحلف اٹھایا کہ وہ عوام کی خدمت اور انکی جان ومال کی تحفظ کریں گے لیکن یہ پولیس میں شامل چند نام نہاد قانون نافظ کرنے والے ہلکار عام شریف ،دکانداران گاڑی مالکان کے عزت نفس سے کھیل رہے ہیں چند روپوں کی بھتہ کیلئے شریف سفید ریش لوگوں کی عزت کو اپنے پیرو تلے روند رہے ہیں جس کی اجازت کسی مہذہب معاشرہ نہیں دے گی ،انہوںنے مطالبہ کیا ہے آجی پولیس پنجگور پولیس کے اس کرتوت کا نوٹس لیں بصورت دیگر انجمن تاجران کمزور نہیں ہے مرکزی قیادت کے ساتھ مل کر پورے بلوچستان کا پہیہ جام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :