پنجگور،تحصیل پروم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

وفد نے تحصیل پروم کے مختلف مسائل کے عدم توجہی حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا

بدھ 16 اگست 2017 22:17

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء)پنجگورتحصیل پروم کے مختلف مسائل کے عدم توجہی کے حوالے سے ایک وفد عبیداللہ بلوچ، حاجی امان اللہ ،حاجی داد شاہ ،حاجی محمد یقوب،حاجی محمد ابراہیم، مولوی حفیظ الراحمن،حاجی فضل کریم، حاجی عبدالراحمن، حاجی عبدالرحمن دزم پروم کے ہمراہی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور سے ملاقات کی ملاقات میں عبیداللہ بلوچ و دیگر نے ڈپٹی کمشنر کو بتاتے ہوئے کہاہے کہ تحصیل پروم پنجگور کا سب سے بڑا تحصیلوں میں جن کاشمار ہوتا ہے جس کی آبادی دیگر تحصیلوں سے بڑا ہے لیکن پروم کے عوام تمام تر بنیادی سہولتوں و ضرورتوں سے محروم ہیں سب سے بڑا مسلہ سیدان پروم روڑ کی پختگی کا کام تھا جو چل رہا تھا لیکن عناصر کی جانب سے حملے کے بعد مذکورہ روڑ کا کام بند ہوگیا جس کی وجہ سے علاقے میں بنیادی ضرورت شعبہ صحت کے بیسک ہیلتھ یونٹ کی غیر فعالی کی وجہ سے ایمرجنسی مریضو ں کو پنجگور لانے کیلئے روڑ نہ ہونے کی وجہ سے موت اور زندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ واقعات ہورہے ہیں جومسائل راستوں میں لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے کمیونیکیشن کے نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے علاقے کے موبائل کمپنی کے سسٹم پر حملے کے بعد تین ماہ سے وہاں کے لوگ اپنی تمام تر باہمی رابطوں سے محروم ہیں، انہوںنے کہاہے کہ قوموں کی ترقی ایجوکیشن ہے پروم ایجوکیشن سے کھوسوں دور ہے اسکولوں میں ٹیچرز کی غیر حاضری سے غریب لوگوں کی بچے بچیوں کی زندگیاںتاریک ہورہے ہیں ،پروم ایک زرعی زمین ہے جہاں مختلف قسم کے فصلیں اچھی طرح لگتے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے بارش کے نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح انتہائی نیچی جاچکی ہے کوئی مبتلا ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے زمیندار کسان مشکلات کا شکار ہیں سرکار کی جانب سے کوئی دوسراہ ذرائع فراہم نہیں کیا جارہاہے ، اور نہ ہی علاقے میں بجلی کی سہولت ہے یہاں کے لوگوں کے بڑی جدوجہد سے وفاقی گورنمنٹ سے پروم کو ایران سے بجلی فراہم کرنے کیلئے ایک اسکیم منظور کرائی تھی لیکن مذکورہ کام سست روی کا شکار ہے ،ہم ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تمام مسائل کے حوالے سے اپیل کرتے ہیں کہ انکی فعالی و بحالی کیلئے علاقے میں دورہ کرکے وہاں کے مظلوم لوگوں کے مسائل حل کریں۔