حکومت ، برج کے کھیل کو دیگر کھیلوں کی طرح ہر سطح پر فروغ دینے کیلئے ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرے گی

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا 2روزہ برج ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ، برج کے کھیل کو دیگر کھیلوں کی طرح ہر سطح پر فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے بدھ کو کراچی برج ایسوسی ایشن کے تحت 70ویںیوم جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں دو روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی فاتح ٹیموں کو شیلڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے یقین دلایا کہ حکومت برج کے کھیل کو فروغ دینے کے حوالے سے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کریں گے ۔ برج کا کھیل عالمی سطح کا کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ بڑوں اور نوجوانوں میں بھی یکساں مقبول ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے دیگر کھیلوں کی طرح فروغ دینے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کا یقین دلاتے ہیں ۔

اس موقع پر کراچی برج ایسوسی ایشن کے صدر و سندھ ہیلتھ کمیشن کے چیف ایگزیکٹو اور ڈاکٹر منہاج قدوائی نے صوبائی وزیر اطلاعات کو 40سال سے ایسو سی ایشن کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دی اور درخواست کی کہ اسکی حوصلہ افزائی کے لئے تعاون کریں ۔ یہ ایک عالمی سطح کا کھیل ہے اور دیگر کھیلوں کی طرح اس کا بھی فروغ ہونا چاہئے اور عام نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کئے جائیں ۔ اس موقع پر کراچی برج ایسوسی ایشن کی طرف سے وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :