ضلع خیرپور میں مال مویشیوں میں مختلف بیماریوں سے بچائو اور ویکسین مہم شروع

محکمہ لائیو اسٹاک اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے شعور کی بیداری کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

بدھ 16 اگست 2017 22:09

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو کی ہدایت پر ضلع خیرپور میں مال مویشیوں میں مختلف بیماریوں سے بچائو اور ویکسین مہم شروع ، محکمہ لائیو اسٹاک اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے شعور کی بیداری کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور محمد نواز سوہو نے ضلع میں مال مویشیوں میں پھیلنے والی بیماریوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ویکسین کرنے کی ہدایت دی جس پر محکمہ لائیو اسٹاک و انیمل ہسبنڈری خیرپور اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے مریم توپ چوک تا نیشنل بنک چوک تک آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اے ڈی سی ٹو محمد اقبال جنڈران، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک دربان علی خاصخیلی اور دیگر کررہے تھے ۔

قائدین نے مال مویشی پالنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے جانوروں کو ویکسین کرائیں اور جن علاقومیں ٹیمیں نہ پہنچ سکیں اس کی فوری اطلاع متعلقہ محکمے کو دیں ۔