سینیٹر سراج الحق کی اردن کے بلدیاتی انتخابات میں اخوان المسلمون کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

بدھ 16 اگست 2017 22:08

سینیٹر سراج الحق کی اردن کے بلدیاتی انتخابات میں اخوان المسلمون کو ..
لاوہر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اردن کے بلدیاتی انتخابات میں اخوان المسلمون کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ جنرل انتخابات میں اخوان بڑی قوت بن کر ابھریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اردن کے چھ بڑے شہروں میں سے تین شہروں کی میئر شپ اخوان المسلمون نے جیت لی ہے ۔