سانگھڑمارکیٹ کمیٹی انتظامیہ نے غلہ منڈی و سبزی و فروٹ منڈی کی اراضی لینڈ مافیا کو کوڑیوں کے دام فروخت کردی

تاجروں کا نیب اور ایف آئی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 16 اگست 2017 22:05

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) سانگھڑمارکیٹ کمیٹی انتظامیہ نے غلہ منڈی و سبزی و فروٹ منڈی کی کروڑوں روپے کی خالی موجودسرکاری اراضی سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرکے لینڈ مافیا کو کوڑیوں کے دام فروخت کردی۔تاجروں کا نیب اور ایف آئی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ریوینیو سروے نمبر 382,385|3,553میں سرکاری طور پر حکومت سندھ کے محکمہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے 8ایکڑ 7گھنٹے سرکاری ایراضی پر سبزی فروٹ وغلہ منڈی قائم کی گئی تاکہ سانگھڑ کے سبزی فروٹ و غلے منڈی کے تاجروں کی سہولت کے لئے سرکاری طور پر قائم کی گئی تھی سبزی و فروٹ منڈی کافی عرصے سے کامیابی سے سرکاری طور پر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے قائم کی گئی جگہ پر تجارت کا سلسہ جاری ہے لیکن غلہ منڈی آج بھی مارکیٹ کمیٹی سانگھڑ شہر سے منتقل کرانے میں ناکام رہی ہے اور اس سرکاری غلہ منڈی کی خالی پڑی ہوئی ہزاروں فٹ سرکاری ایراضی جس کی مالیت کروڑوں روپے کی ہے اور جس کے ساتھ ایک پارک مسجد کا خالی پلاٹ اور دیگر خالی اوپن پلاٹوں کی ہزاروں فٹ ایراضی موجود ہے جس کو موجودہ چئیرمین مارکیٹ کمیٹی نے سرکاری غلہ منڈی و سبزی فروٹ منڈی کے قدیم سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرکے اور جعلی غلہ منڈی سبزی و فروٹ منڈی کے نقشے بنا کر لاکھوں روپے رشوت لے کر لینڈ مافیا کو فروخت کردی ہے اس سلسلے میں صدر چیمبر آف کامرس سانگھڑ ملک شیر محمد کا کہنا ہے کہ ہم چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کے اس غیرقانونی عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہم نے مارکیٹ کمیٹی سے سبزی فروٹ اور غلہ منڈی کا تمام ریکارڈ مانگا ہے جیسے ہی ریکارڈ چیمبر کو ملے گا تو اس کے بعد چیمبر کوئی بھی قانونی فیصلہ کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرے گی۔

(جاری ہے)

سانگھڑ کے نامور وکیل و ممبر سندھ بار کونسل سائیں بخش نظامانی کا کہنا ہے کہ چئیرمین مارکیٹ کمیٹی سانگھڑ نے جو بھی سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرکے غیرقانونی طور پر سرکاری ایراضی لینڈ مافیا کو فروخت کی ہے اس کی حکومت سندھ چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے انکوائری کریں اور غیر قانونی طور پر فروخت کی گئی سرکاری ایراضی مالکان سے واپس لے کر دوبارہ غلہ و سبزی منڈی میں شامل کی جائے اور اس غیرقانونی عمل میں ملوث سرکاری و غیرسرکاری افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی بی اے سانگھڑکے جنرل سیکریٹری محمد یاسین خاصخیلی کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کمیٹی نے سرکاری پرانے ریکارڈ میں ہیراپھیری کرکے نیا جعلی ریکارڈ بنا کر سرکاری ایراضی غیر قانونی طور پر لینڈ مافیا کو فروخت کی ہے تو ضلعی اور سندھ انتظامیہ سانگھڑ کے تاجروں کے لئے وقف سرکاری ایراضی کے غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کے مارکیٹ کمیٹی کے عمل کے خلاف قانونی کاروائی کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سانگھڑ بار کے تمام وکلاء تاجر برادری کے ساتھ ہیں کسی بھی صورت میں تاجر برادری کے ساتھ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی نا انصافیوں کے خلاف ہر فورم پر تاجروں کے حق میں آواز اٹھائیں گے اور تاجروں کو مارکیٹ کمیٹی کے خلاف ڈی بی اے مفت قانونی چارہ جوئی کا حق دے گی۔ #

متعلقہ عنوان :