وفاقی وزیر سید ایاز شاہ شیرازی کی ٹھٹھہ آمد، ہزاروں افراد نے استقبال کیا

بدھ 16 اگست 2017 22:04

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) وفاقی وزیر سید ایاز شاہ شیرازی کی ٹھٹھہ آمد پر ہزاروں افراد نے والہانہ استقبال کیا ،جگہ جگہ گل پاشی، اللہ راضی جئے شیرازی کے نعرے لگائیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی وفاقی اسٹیٹ منسٹر منتخب ہونے اور آبائی گاوں سجاول آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ہزاروں کی تعداد میں کارکناں نے گھگھر پھاٹک سے سجاول تک جلوس کے شکل میں لایا گیا ریلی میں ہزاروں افراد اور گاڑیاں موجود تھی ایاز شاہ شیرازی کا دھابیجی ،گھارو گجو مکلی ،ٹھٹھ اور دیگر علاقوں میں والہانہ استقبال کیا گیا جگہ جگہ گل پاشی کی اور کارکن نے اللہ پاک راضی جئے شیرازی کے نعرے بھی لگائیں اس موقع پر وفاقی اسٹیٹ منسٹر برائے خوراک سید ایازشاہ شیرازی نے کہا کہ ٹھٹھ اور سجاول میں شیرازی گروپ کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے عوام شیرازی برادران کے ساتھ ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائیگا انہوں نے شاندار استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرریلی میں سید ریاض شاہ شیرازی،حاجی حنیف میمن اور دیگر موجود تھے