کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں ، 10 ملزمان کو گرفتار کیا

بدھ 16 اگست 2017 22:04

کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں ، 10 ملزمان کو گرفتار کیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا، یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ، سعودآباد اور تیموریہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 2ملزمان عبدالوہاب عرف موٹا اور شہزاد رضا عرف لالی کا تعلق ایم کیو ایم(لندن)سے جبکہ تیسرا ملزم شاہد شریف جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم(حقیقی)سے ہے ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، چندہ ، فطرہ کی وصولی اور پارٹی کے جھنڈے لگانے میں ملوث ہیں۔

اقبال مارکیٹ اور ناظم آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان فیاض مراد، علی بلوچ اور فراز احمد کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم فیصل کو گرفتار کیا، ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

تیموریہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم یوسف خان کو گرفتار کیا ملزم موبائل فون اور نقدی چھینے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔سعودآباد اور شاہ فیصل کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان آدم اور تنویر کو گرفتار کیا ، ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان کو قانونی چاہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے ۔#

متعلقہ عنوان :