شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور بینک ڈکیتیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں ,طاہر ملک

بدھ 16 اگست 2017 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور بینک ڈکیتیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں ۔ شہر میں لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں ۔ کراچی کی سڑکوں پر دن دہاڑے شہریوں کو لوٹا جارہا ہے ۔ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کیونکہ سیاسی اثر ورسوخ سے سندھ پولیس تباہ ہو چکی ہے۔

سندھ پولیس افسران عوام کو تحفظ دینے کے بجائے وی آئی پی پروٹوکول اور وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی میں مصروف عمل نظر آتی ہے۔ لہذا ہم پولیس انتظامیہ کے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر دن دہاڑے ڈکیتیوں پر قابو پایا جائے اور اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی جان ومال کے تحفظ میں صرف کی جائے تاکہ لوگوں کو تحفظ مل سکے۔ #

متعلقہ عنوان :