مولانا سمیع الحق نے جے یو آئی کی150رکنی مرکزی شوریٰ کو نامزد کرتے ہوئے 19اگست کو اجلاس طلب کر لیا

بدھ 16 اگست 2017 22:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) جمعیت علمائے اسلام س کے قائد مولانا سمیع الحق نے جے یو آئی کی150رکنی مرکزی شوریٰ کو نامزد کرتے ہوئے 19اگست کو صبح دس بجے اکوڑہ خٹک میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں مرکزی عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ضلع چکوال کے امیر مولانا پیر محمد اکبر ساقی نقشبندی نے نامزد شوریٰ کے متعلق بتایا کہ ملک کی5 بنیادی ارکان کا مرکزی شوریٰ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے اور ان تمام شوریٰ کے ارکان کو19اگست کو اکوڑہ خٹک میںبلایا گیا ہے۔ جہاں مرکزی سیکرٹری جنرل اور صوبوں کے امراء کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا اور انتخاب کے بعد اجلاس میں ترمیم شدہ انتخابی منشور اور دستور کی بھی منظوری دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :