لاڑکانہ،خاتون کی درخواست پر عدالت نے انھیں تحفظ کے لئے دارالامان بیجھ دیا

بدھ 16 اگست 2017 22:02

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء)عورت عدالت میں پیش، دارالامان کے سپرد، لاڑکانہ کے قریب گائوں کرم خان بروہی نزد قبو سعید خان کی مکین بینظیر ابرو نے وومن تھانہ لاڑکانہ پر پناہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے، پولیس نے اسے سکستھ ایڈیشنل سیشن جج لاڑکانہ کے بدہ کے روز پیش کیا، جہاں بینظیر نے جج صاحب کو بتایا کہ پہلے ان کی شادی فیصل بروہی کے ساتھ کرائی، جس سے دو بیٹیوں کی اولاد ہے، وہ تین سال قبل انتقال کرگئے ہیں، جس کے بعد بھائیوں نے مستوئی محلہ شہدادکوٹ کے مکین نثار کاصخیلی سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے لیکر نکاح کروایا تھا، جو سعودی عرب مزدوری کی لئے یعنی کمانے کیلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ڈیڑھ ماہ قبل میرے ان ہی بھائیوں سمن ابرو اور غلام سرور ابڑو نے شہداد کوٹ کے مکین عبدالنبی آدمانی مگسی سے شادی کروائی، دوسری شوہر سے طلاق بھی نہٰں لی ہے، میں اب پریشان ہوں، میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے دارالامان بھیجا جائے، عورت کے بیان کے بعد عدالت نے انہیں دارالامان بھیج دیا ہے۔