لاڑکانہ،جیل انتظامیہ کے خلااف عورت کا بچوں سمیت احتجاج

بدھ 16 اگست 2017 22:02

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) جیل انتظامیہ کے خلااف عورت کا بچوں سمیت احتجاج۔ بدھ کے روز گائوں حمزہ جتوئی کی مکین عورت میہر خاتوں اپنے بچوں نیہا، حمیرا، اور عالیہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ پری کلب لاڑکانہ کے سامنے سکھر جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر محمد نواز جتوئی، بیٹے ظفر علی جتوئی اور دیور محمد خان جتوئی کی ضمانت کرانے کیلئے وکالت نامے پر دستخط کرانے کیلئے جیل انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں وکالت نامے کے ساتھ ساتھ بھاری رقم بھی دی تاکہ جلد سے اس پر دستخط کرواکر دلائٰں، جو انہوں نے واپس نہیں کیا، اور میرے خاندان کے افراد ضمانت سے محروم ہو گئے، انہوں نے آئی جی جیلز سندھ اور ڈی آئی جی جیلز سکھر سے مطالبا کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قانون کو ہاتھ مٰں لینے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :