کراچی،سندھ پولیس کے برطرف اہلکاروں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

بدھ 16 اگست 2017 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) سندھ پولیس کے برطرف اہلکاروں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرین کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا اور 50سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں مذکرات کے بعد رہا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ ریزرو پولیس کے برطرف شدہ اہلکاروں نے کراچی پریس کلب کے سامنے ملازمت پر بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ جس میں سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے ملازمتوں پر بحالی کے مطالبات درج تھے ۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں 2012 سے 2015 کے درمیان ملازمتوں پر بھرتی کیا گیا تھا ۔ ہم اپنی ڈیوٹیاں مستعدی اور انجام دہی درست طریقے سے کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل کراچی سمیت صوبے بھر کے مختلف ڈسٹرکٹ کے 2000 سے زائد اہلکاروں کو زبانی احکامات پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا اور نہ ہی کوئی نوٹس اور شوکاز اور وجہ بتائی گئی ۔ برطرف اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانا چاہتے تھے مگر پولیس نے جانے نہیں دیا ۔ برطرف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں حکومت سندھ نے ملازمت پر بحال نہ کیا تو وہ سکھر سے کراچی لانگ مارچ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :