کراچی، ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

بدھ 16 اگست 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے جے جے وی ایل سترہ ارب روپے کرپشن میں ملوث ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جے جے وی ایل سترہ ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ نیب کے مطابقملزمان پر سترہ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ ملزمان میں اقبال احمد زیڈ، ملک عثمان ، بشارت مرزا اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔