این ایچ اے نے ایک سال کے دوران 350گاڑیوں کی نیلامی کردی

ممبر ایڈمن نے 15لگژری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہیں، وزارت مواصلات کا اعلی پیمانے پر تحقیقات کا حکم

بدھ 16 اگست 2017 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران 350گاڑیوں کی نیلامی کی ہے جبکہ ممبر ایڈمن نے 15لگژری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہیں۔ وزارت مواصلات کے اعلیٰ حکام نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں گاڑیوں کے غلط استعمال اور گاڑیوں کی نیلامی پر برے پیمانے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ وزارت مواصلات میں نئے وزراء کے تقرر کے بعد ہوا ہے۔

وزارت مواصلات ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ممبر ایڈمن علی شیر مسود جو ڈیپوٹیشن پر فاٹا سیکرٹریٹ سے این ایچ اے میں تعینات ہیں نے اپنی تعیناتی کے بعد350گاڑیوں کی نیلامی کی ہے یہ گاڑیاں ایک سوچے سمجھے طریقہ سے من پسند لوگوں میں بانٹی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ سینئر افسر نے 15گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہیں بعض گاڑیاں ان کے ایس پی موٹروے تعینات بھائی کے زیر استعمال ہیں۔

موصوف کے زیر استعمال درج ذیل گاڑیاں ہیں ہونڈا سوک 2017ء رجسٹریشن نمبرGX 327 ٹویوٹا لینڈ کروزر رجسٹریشن نمبرQAU-729، ہونڈا سوک رجسٹریشن نمبرGU-472 4ٹویوٹا کرولا الٹس، رجسٹریشن نمبرGT 682 ٹیوٹا فارجیون جیپ رجسٹریشن نمبرGAB-572، ہونڈا، ہونڈا سوک رجسٹریشن نمبرGAB 209، ٹیوٹا رجسٹریشن نمبرGAB-744، ہونڈا سٹی رجسٹریشن نمبرGAD 552، ہونڈا سٹی رجسٹریشن نمبرGAD-553، ٹیوٹا کرولا رجسٹریشن نمبرGAD 560، ہونڈا ایل ایف جی رجسٹریشن 12-1339، ٹویوٹا ہائی لکس رجسٹریشنACF 643، سوزوکی رجسٹریشنGAB792، سوزوکی رجسٹریشنLEJ 1504، سوزوکی کلٹس رجسٹریشنLEG 1538۔

وزارت مواصلات ذرائع نے بتایا ہے کہ ان گاڑیوں کی لاگ بک طلب کر کے گاڑیوں کے استعمال بارے تحقیقات کی جائیں ۔ اس کے علاوہ این ایچ اے میں دیگر تمام گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ مندرجہ بالا افسر فاٹا میں 800ملین روپے کی کرپشن کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد خود کو سیاسی اثر رسوخ پر این ایچ اے میں ممبر ایڈمن سے بار بار مؤقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :