پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال 40 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا ہے،خواجہ سعد رفیق

بدھ 16 اگست 2017 21:46

پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال 40 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا ہے،خواجہ سعد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال 40 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا ہے، جبکہ اگلے سال ریلوے کی آمدنی کے ہدف میں مزید 10 ارب روپے کا اضافہ کر دیا جائے گا، گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر چلائی جانے والی آزادی ٹرین سے متعلقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین میں ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافت شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے چاہت، محبت اور وفاداری کا سفر جاری رہے گا جو سیاسی اور آزادی ٹرین کی صورت میں ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے محنت کشوں اور افسران نے فرض شناسی کے ساتھ کام کیا اور آئندہ سال 30 جون 2018ء میں ریلوے کو 50 سے 53 ارب روپے کا منافع ہو گا، انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین ہر سال طول و عرض کا سفر کرتی ہے اور اس وقت ریلوے کے نیٹ ورک میں 2 کروڑ سے زائد مسافر شامل ہو چکے ہیں اور 2018ء تک کوئی بھی بوگی کھٹارہ نہیں رہے گی۔