بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن / مینٹینس ،آج مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی،آئیسکو

بدھ 16 اگست 2017 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیئہ کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن / مینٹینس کے پیش نظر درج ذیل شیڈول کے مطابق مورخہ17اگست کودرج ذیل علاقوںکی بجلی بند رہے گی مورخہ17 اگست،صبح09:30 بجے تادن14:30بجے تک،کیپٹن احسن وسیم، سوہاوہ، جرموٹ فیڈرز، صبح08:00 بجے تادن14:00بجے تک،بیروٹ (کاظمی)، سموٹ، اسلام پورہ، بیول فیڈرز، صبح10:00 بجے تادن15:00بجے تک،کھنہ ایسٹ، غوری گارڈن، سوہدراں، کھنہ II-فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن14:00بجے تک،سواں گارڈن II&I، ائیر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، سٹیٹ بینک فیڈرز، صبح07:00 بجے تادن13:00بجے تک،F-13(گرمالا) فیڈر اور گر دو نواح کے علاقوں کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :