نوشکی ،عطیہ خون سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتاہے، گندار بلڈ بنک کا قیام ناگزیر ہوچکا ہی,سماجی لیڈر مقبول بلوچ

بدھ 16 اگست 2017 21:43

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) عطیہ خون سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتاہے، گندار بلڈ بنک کا قیام نوشکی میں ناگزیر ہوچکا ہے، بلڈ ڈونر اپنے بلڈ گروپ کے رجسٹریشن کرائے ، گندار فائونڈیشن نوشکی کے غریب بے بس اور مظلوموں کی سرمایہ سماجی تنظیم ہے، جو انکے لئے آواز بلند کررہی ہے، ایجوکیشن ،صحت سمیت اور سماجی شعبوں میں کام کرنے پر گندار فائونڈیشن کے رضاء کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار نوشکی کے سماجی لیڈر مقبول بلوچ ، برکت زیب سمالانی اور ملک عبدالستار مینگل نے گندار فائونڈیشن کے زیراہتمام عطیہ خون مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ نوشکی میں سماجی حوالے سے بہت سے مسائل حل طلب ہے گندار فائونڈیشن کے جانب سے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا خوش آئند اقدام ہے، جولوگوں کے فلاح وبہبود مستقل سماجی بنیادوں پر کام کررہی ہے، سماجی لیڈر مقبول بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ گندار فائونڈیشن نے جو قاضی آباد کے رہائشی یوسف مینگل جن کے گھر میں تین زہنی معذور افراد ہے ، انکے علاج کے لئے جو آواز بلند کی ہے ہم انکے ساتھ ہے، ان غریبوں کے علاج کے لئے میں نوشکی کے سینیٹر حاجی میر محمد یوسف بادینی، ایم این اے انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی ، ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی، ڈسٹرکٹ چیرمین میر اورنگ زیب جمالدینی، میونسپل چیرمین سردار منظور احمد پرکانی سمیت الخدمت فائونڈیشن اور حاجی میر ولی محمد بادینی میموریل ٹرسٹ سمیت نوشکی کے مخیر حضرات گندار فائونڈیشن کے ساتھ انکے علاج کے لئے معاونت کریں، تاکہ ان غریبوں کا علاج ہوسکے، گندار فائونڈیشن نوشکی کے عوام اور سماج کا نمائندہ تنظیم ہے، جن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ گندار کے رضاء کار ؛مزید سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے لیں، اس موقع پر گندار فائونڈیشن کے برکت زیب نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عطیہ خون مہم میں نوشکی کے نوجوان اور اسپورٹس مین بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر گندار بلڈ بنک میں اپنے بلڈ گروپ کا رجسٹریشن کروائے ، تاکہ ایمرجنسی صورت میں ضرورت مند مریضوں کو خون کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، اس موقع میں ملک عبدالستار مینگل نے اپنے ساتھیوں سمیت گندار فائونڈیشن کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ، آخر میں گندار فاونڈیشن کے رہنماء ظہور گل جمالدینی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :