نوشکی ، سماجی رہنماء صاحبزادہ آغاعزیز شاہ نے پانچویں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر طالبہ کو نقدی انعامات دئیے

بدھ 16 اگست 2017 21:43

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) نوشکی کے سیاسی سماجی اور قبائلی رہنماء صاحبزادہ آغاعزیز شاہ نے مل گورگیج کے طالبہ بی بی عرفانہ جھنوں نے پانچویں کے امتحانات میں بلوچستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر گندار فاونڈیشن کے دفتر میںانھیں کتابیں، کاپیاں، بیگ ، یونیفارم ، بوٹ سمیت تعلیمی سامان اور نقدی انعامات دئیے ، اس موقع پر انھوں نے کہاکہ بی بی عرفانہ نے نوشکی کا نام پورے بلوچستان میں روشن کردئیے، انھوں نے محنت کرکے اپنا ایک نام پورے بلوچستان میں روشن کردیا ، آج ہمیں بلکہ پورے نوشکی مل کے عوام کے ایسے ہونہار طالبہ پر فخر ہے، جنھوں نے اہلیان نوشکی کا نام سرفخر سے بلندکردیا اس میں والدین اور اساتذہ کی محنت اور لگن شامل ہے، کہ مل گورگیج جیسے ایک پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھنے کے باوجود انھوں نے محنت کرکے اچھے نمبروں سے بلوچستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ، نوشکی کے عوام ایسے ہونہار طالبہ کا حوصلہ افزائی کریں، انہوں نے کہاکہ گندار فائونڈیشن کمسن طالبہ کے حوصلہ افزائی کے لئے جو تقریب کا انعقاد کی ہے جو حوصلہ افزاء ہے، گندار فائونڈیشن نوشکی میں ایجوکیشن اور صحت کے شعبوں میں کام کررہی ہے انشاء اللہ بھرپورسپورٹ دینگے، اس موقع پر بی بی عرفانہ کے والد ہیڈماسٹر کلی روستم خان مل عبدالحی نے گندار فاونڈیشن اور صاحبزادہ آغاعزیز شاہ کا شکریہ ادا کیاکہ جنھوں نے ہماری بچی کی اتنی حوصلہ افزائی کی ، میں دوسرے اپنے طالب علموں کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ وہ اسی طرح محنت لگن کے ساتھ پڑھیں اور اپنے علاقے کا نام پورے بلوچستان اور پاکستان میں روشن کریں، اس موقع پر گندار فاونڈیشن کے جانب سے برکت زیب سمالانی ، ظہور گل جمالدینی اور ظریف سمالانی نے کہاکہ گندار فاونڈیشن کے جانب سے پورے نوشکی میں صحت مند اور حوصلہ افزاء پروگرامات ایجوکیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں جاری رہینگے، موجودہ دورتعلیم ہی کا ہے، تعلیم ہی کے بدولت انسان ترقی کرکے اپنا ایک مقام پیدا کرسکتی ہے، بی بی عرفانہ کے حوصلہ افزائی کے لئے گندار فائونڈیشن نے سماجی وسیاسی رہنماء صاحبزادہ آغا عزیز شاہ کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کی تاکہ اس بچی کا حوصلہ افزائی ہوسکے ، ہمارے نوشکی کے عوامی نمائندے بی بی عرفانہ سمیت ان تمام طلبات کاحوصلہ افزائی کریں جنھوںنے اچھے نمبروں سے بلوچستان بھر میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :