اٹک کی چھ تحصیلوں میں پٹواریوں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری

بدھ 16 اگست 2017 21:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء)اٹک کی چھ تحصیلوں میں پٹواریوں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اپنے مطالبات کے حق میں انہوں نے قلم چھوڑ ہڑتال جار ی رکھی ہوئی ہے حکومت کی طرف سے پٹواریوں کو سرکل میں پٹوار خانہ یا دیگر کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے پٹواری کرائے کی عمارتوں میں دفاتر بنا کر اپنی جیب سے کرایہ ادا کر تے ہیں اور سرکل میں ہر فصل کی گرداوری کے لیے ذاتی خرچہ پر ریکارڈ تیار کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن پٹواریاں تحصیل اٹک کے صدر محمد نثار خان اور جنرل سیکرٹری محمد پرویز نظامی نے اٹک اور فتح جنگ میں صدر انجمن پٹواریاں فتح جنگ نوزی خان اور جنرل سیکرٹری ملک اظہر نے میڈیا سے الگ الگ با ت چیت کر تے ہوئے کیا ان پٹواری رہنما ئوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح ضلع بھر میں پٹواریوں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر رکھی ہے پنجاب حکومت ہمارے 16مطالبات پر عمل درآمد نہیں کر رہی دو سال قبل ہم نے ہڑتال کی تھی تو پنجاب حکومت نے 15مطالبات تسلیم کر لیے تھے مگر اب اُن پر عمل درآمد کر نے سے حکومت گریز کر رہی ہے پنجاب بھر میں 40دن سے یہ ہڑتال جاری ہے راولپنڈی ڈویژن کے پٹواریوں نے اس ہڑتال میں 8 روز قبل ہی حصہ لیا ہے اس موقع پرتحصیلدارآفس فتح جنگ میں ملک شفقت محمود،ملک فدا ،طلعت محمود ،حاجی رستم ،وقار خان،شاکر خان ،طاہر خان سمیت تحصیل بھر کے پٹواری موجود تھے حکومت نے حال ہی میں پٹواریوں کو اپ گریڈ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے مگر اب جبری ریٹائرمنٹ سے ہراساں کر رہی ہے ہڑتال کو 8روز ہو گئے ہیںمگر ابھی تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے انجمن پٹواریاں صوبہ پنجاب کی قیادت کے تمام فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن کے پٹواریوں کی مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔