کسی بھی جماعت میں ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ایمان طاہر

میجر طاہر صادق اور اُن کے گروپ نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی ہے اور مشکل وقت میں کارکنوں کے ساتھ کھڑے رہے

بدھ 16 اگست 2017 21:22

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء)چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت میں ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں میجر طاہر صادق اور اُن کے گروپ نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی ہے اور مشکل وقت میں کارکنوں کے ساتھ کھڑے رہے دیگر سیاسی جماعتوں کے ورکرز اُن جماعتوں میں کام کرنے کے باوجود مقام اور عزت نہ ملنے پر مایوس ہوچکے ہیں ہمارے ساتھ شامل ہونے والے کبھی مایوس نہیں ہوں گے ورکرز ہمارا سرمایہ اور دست و بازو ہیں جنہیں ہم ساتھ لے کر چلیں گے ملک امداد اعوان جیسے ورکرز قیمتی سرمایہ ہیں اپنے گروپ میں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اب یہ اپنی صلاحیتیں میجر گروپ کے پیغام کو نوجوانوں تک پہنچانے اور میجر گروپ کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر یں گے ملک احسن خان اور کونسلر مبشر علی خان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ان تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر میجر گروپ میں شامل ہونے والے ملک امداد اعوان کے ہمراہ کارکنوں کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر ملک احسن علی خان ،کونسلر سقہ آباد ملک مبشر علی خان،ڈاکٹر رب نواز ،سردار فرحت عباس پتھی خان اور ملک خضر حیات بھی موجود تھے ایمان طاہر نے کہا کہ ہم ملک امداد اعوان کو خوش آمدید کہتے ہیں میجر گروپ کے تمام کارکنان ہمہ تن میجر گروپ کی عزت ، وقاربڑھانے کا نہ صرف ذریعہ ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے علاوہ بھی میجر طاہر صادق کا پیغا م گھر گھر پہنچانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ہم اپنے تمام کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہیں۔